Informações:
Sinopse
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episódios
-
Why protecting self-respect is crucial for the mental health of migrants with disabilities? - تارکینِ وطن معذورین کی ذہنی صحت کے لئے دیگر ضروریات کے ساتھ ان کی عزتِ نفس کا خیال رکھنا کیوں اہم ہے؟
02/02/2026 Duração: 11minAccording to psychologist Shagufta Alam, well-being in disability goes beyond medical care and includes dignity, autonomy, and social inclusion. The right support and attention to mental health are essential for both individuals and caregivers. Learn more in this podcast. - ماہرِ نفسیات شگفتہ عالم کے مطابق معذوری کے ساتھ فلاح و بہبود طبی دیکھ بھال سے بڑھ کر عزت، خودمختاری اور سماجی شمولیت کا نام ہے۔ درست سپورٹ اور ذہنی صحت پر توجہ فرد اور دیکھ بھال کرنے والوں دونوں کے لیے ضروری ہے۔مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
ہندوستان میں نیپا وائرس کے کیسز کی تصدیق
30/01/2026 Duração: 07minہندوستان کے مغربی بنگال ریاست میں مہلک نیپا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور کم از کم 190 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
-
A Journey of Service: Ghulam Abbas’ 37 Years with Northern Territory Police - پاکستان سے آسٹریلیا آ کر ناردرن ٹیریٹری پولیس میں 37 سال خدمات انجام دینے والے غلام عباس
30/01/2026 Duração: 15minSenior Constable First Class Ghulam Abbas has retired after 37 years of distinguished service with the Northern Territory Police Force. Joining the police just six months after arriving from Pakistan, Abbas served at Darwin, Casuarina and Palmerston police stations, including 20 years in Social Order Response and general duties. - سینئر کانسٹیبل فرسٹ کلاس غلام عباس نے ناردرن ٹیریٹری کی پولیس فورس میں 37 سالہ شاندار خدمات کے بعد ریٹائرمنٹ اختیار کی۔ پاکستان سے آنے کے چھ ماہ بعد پولیس میں شامل ہونے والے عباس نے ڈارون، کیسوارینا اور پلمرسٹن اسٹیشنز پر خدمات انجام دیں، جن میں 20 سال سوشل آرڈر ریسپانس اور جنرل ڈیوٹیز میں رہے۔
-
ہفتہ رفتہ :جمعہ 30 جنوری 2026
30/01/2026 Duração: 06minیورپی یونین نے باضابطہ طور پر ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے کہا کہ وزرا نے گارڈ کو بلیک لسٹ کرنے، نئی پابندیاں عائد کرنے اور برآمدی کنٹرولز میں توسیع پر اتفاق کیا ہے، اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایران میں جبر و استبداد کو مزید جاری رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
-
Thousands owed after Services Australia applied child support laws incorrectly: Ombudsman - سروسز آسٹریلیا کی جانب سے چائلڈ سپورٹ قوانین کے غلط اطلاق کے بعد ہزاروں افراد کی رقوم واجب الادا: وفاقی محتسب
30/01/2026 Duração: 06minA landmark report has revealed Services Australia knowingly bypassed child support laws for six years, internally blocking payments to over 16,000 parents who provided less than 35 per cent of their children's care. While the agency argued the law created "unintended consequences" by requiring primary carers to pay those with minimal care responsibilities, the Ombudsman ruled that ignoring legislation is not an option for public servants. - ایک اہم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سروسز آسٹریلیا نے جان بوجھ کر چھ سال تک چائلڈ سپورٹ قوانین کو نظرانداز کیا اور اندرونی طور پر ان ادائیگیوں کو روک دیا جو سولہ ہزار سے زائد ایسے والدین کو ملنی تھیں جو اپنے بچوں کی پینتیس فیصد دیکھ بھال کرتے تھے۔اگرچہ ادارے کا مؤقف تھا کہ سروسز آسٹریلیا کا طریقہ کار "غیر ارادی نتائج" پیدا کر رہا تھا کیونکہ اس کے تحت بنیادی نگہداشت کرنے والوں کے ساتھ کم دیکھ بھال کرنے والوں کو بھی ادائیگی کرنا پڑتی تھی، لیکن محتسب نے فیصلہ دیا کہ سرکاری اداروں کو قانون کو نظرانداز کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔
-
مختصر خبریں : جمعرات 29 جنوری 2026
29/01/2026 Duração: 05minنیشنلز کے رکنِ پارلیمنٹ کولن بوائس نے ڈیوڈ لٹل پراؤڈ کے خلاف قیادت کا چیلنج پیش کر دیا اور کولمبیا کے شمال مشرقی علاقے میں طیارہ حادثے کا شکار، پندرہ افراد ہلاک۔
-
Call for schools to help detect signs of forced marriage - اسکول جبری شادی کی نشاندہی میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟
29/01/2026 Duração: 05minAs students return for a new year, Australian Federal Police are calling on schools to be on the lookout for signs of students being coerced into forced marriages. - نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ کی واپسی کے ساتھ، آسٹریلین فیڈرل پولیس نے اسکولوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے اشاروں پر نظر رکھیں جن سے ظاہر ہو کہ کسی طالب علم کو جبری شادی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
-
"مدر آف آل ڈیلز": ٹرمپ کی وجہ سے یورپ اور بھارت دو دہائیوں کے مذاکرات کے بعد معاہدے طے پا گیا
28/01/2026 Duração: 07minبھارت اور یورپی یونین کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ایک تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جسے فریقین نے ’’تمام معاہدوں کی ماں‘‘ قرار دیا ہے۔ یہ معاہدہ تقریباً دو دہائیوں سے زیرِ غور تھا۔
-
ڈان بریڈمین کی تاریخی بیگی گرین ٹوپی نیلامی میں ریکارڈ قیمت پر فروخت
28/01/2026 Duração: 07minآسٹریلیا کی 1947 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران سر ڈونلڈ بریڈمین کی پہنی ہوئی بیگی گرین کیپ نیلامی میں چار لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔
-
مختصر خبریں : بدھ 28 جنوری 2026
28/01/2026 Duração: 04minجنوب مشرقی آسٹریلیا کے اندرونی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی ہے، سابق وزیرِاعظم اسکاٹ موریسن نے نفرت انگیز تقاریر کرنے والے مسلم خطیبوں کی نشاندہی میں مدد کے لیے ایک ضابطہ کار کا مطالبہ کیا ہے۔آسٹریلیاافراطِ زر میں تین اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے. دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ۔مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
Pakistan Report: Islamabad says the Tirah Valley operation is only hypothetical - پاکستان رپورٹ: پاکستان کی وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواہ وادی تیرہ میں آپریشن کو مفروضہ قرار دیدیا
28/01/2026 Duração: 07minTensions have escalated between the Pakistan Peoples Party and the Muttahida Qaumi Movement over the issue of a judicial inquiry into the Gul Plaza fire incident. Pakistan Tehreek-e-Insaf has called for a nationwide wheel-jam and shutter-down strike on 8 February, marking two years since the general elections. The dispute that arose during the court appearance of Iman Mazari and Hadi Ali Chattha has been resolved. A decision on whether Pakistan will participate in the T20 World Cup is expected in the coming days. Ten terrorists were killed during a CTD operation in Balochistan. - گل پلازہ آتشزدگی سانحے کی جوڈیشل انکوائری کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی مومنٹ میں ٹھن گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو عام انتخابات کے 2 سال مکمل ہونے پر ملک گیر پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دیدی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی پیشی کے موقع پر پیدا ہونے والا تنازعہ ختم ہوگیا۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں، فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی کے دوران 10 دہشتگرد
-
Public transport in Australia: breaking down the basics - آسٹریلیا میں پبلک ٹرانسپورٹ: بنیادی معلومات کی وضاحت
27/01/2026 Duração: 10minLike in most countries, public transport in Australia is the cheapest way to get around. It includes trams, buses, trains and ferry services. And each state or territory has its own transport network. However, navigating Australia’s public transport system with ease requires knowing the basics around how it works and what to expect. - زیادہ تر ممالک کی طرح، آسٹریلیا میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ سفر کرنے کا سب سے سستا ذریعہ ہے۔ اس میں ٹرام، بسیں، ٹرینیں اور فیری سروسز شامل ہیں، اور ہر ریاست یا ٹیریٹری اپنی الگ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک رکھتی ہے۔ تاہم، آسٹریلیا کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو آسانی سے استعمال کرنے کے لیے اس کے طریقۂ کار اور ضروری بنیادی معلومات سے واقف ہونا ضروری ہے۔
-
Do you know where your food is really from? This Australian scientist does - کیا آپ جانتے ہیں کہ خریدی گئی سمندری غذائی اشیا حقیقت میں کہاں سے آئی؟ مگر یہ آسٹریلین سائنس داں جانتے ہیں۔
27/01/2026 Duração: 07minMillions of people globally fall ill each year, from unsafe or contaminated foods. Some is due to food fraud, the act of purposely selling fake, mis-labelled or substituted food products for financial gain. Australian scientists have developed new ways to combat this multi-billion dollar problem. - دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں افراد غیر محفوظ یا آلودہ خوراک کے استعمال سےبیمار ہو جاتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ فوڈ فراڈ بھی ہے، یعنی مالی فائدے کے لیے جان بوجھ کر کھانے پینے کی جعلی، غلط لیبل شدہ یا بغیر صارف کے علم کے متبادل مصنوعات فروخت کرنا۔ آسٹریلین سائنس دانوں نے اس اربوں ڈالر کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے نئے طریقے تیار کیے ہیں۔
-
مختصر خبریں: منگل 27 جنوری 2026
27/01/2026 Duração: 06minوکٹوریا میں آگ بجھانے والے عملے کو شدید حالات کا سامنا، ریکارڈ گرمی کے پیشِ نظر ہزاروں افراد کو ایویکیوٹ کیا گیا کوالیشن میں تقسیم کے باوجود لبرل ایم-پی کا موقف ہے کہ سوسن لی قیادت سے ہٹانے کی افواہیں بے بنیادہیں۔
-
Belly fat loss starts in the kitchen, not just the gym: Fitness influencer and Mr Universe explain - صحت مند غذا اور لائف اسٹال پر توجے دئے بغیر صرف پیٹ کم کرنے کا ٹارگٹ اکثر ناکام کیوں رہتا ہے؟
27/01/2026 Duração: 12minMany people worry about abdominal fat and spend time and money on various methods to reduce it, but Mr Australia, Mr Universe 2024, and fitness influencer Hasnain Vali Karimi says a healthy lifestyle starts in the kitchen, not the gym. What does a healthy lifestyle really mean, and how can you become physically and mentally fit? Find out in this podcast. - اکثر لوگ اپنے پیٹ پر چڑھی چربی سے پریشان رہتے ہیں اوربیشتر نکلے پیٹ کو کم کرنے کے لئے طرح طرح کے آزمائیشی ٹوٹکوں پرپیسہ ضائع کرتے ہیں مگر مسٹر آسٹریلیا ، مسٹر یونیورس 2024 اور فٹنس انفلوئنسر حسنین ولی کریمی کہتے ہیں کہ صحت مند طرزِ زندگی کی ابتدا جمِ سے نہیں کچن سے ہوتی ہے۔ آخر صحت مند طرزِ زندگی کا مطلب کیا ہےاور صحت مند غذا کے ذریعے جسمانی اور ذہنی طور پر کیسے فٹِ رہا جا سکتا ہے۔جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
What does Anaya, who is part of the Australian Army Cadets program, say about it? - آسٹریلین آرمی کیڈیٹس پروگرام میں شامل انایا اس کے بارے میں کیا کہتی ہیں
26/01/2026 Duração: 10minAnaya shares her experiences of life as an Army Cadet in Australia on this podcast. She talks about what it’s like to join the Army Cadets, what you learn there, and how this training helps young people develop discipline, self-confidence, and leadership skills. - انایا آسٹریلیا میں آرمی کیڈیٹ کے طور پر اپنی زندگی کے تجربات اس پوڈکاسٹ میں شیئر کر رہی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ آرمی کیڈیٹس میں شامل ہونا کیسا ہوتا ہے، یہاں کیا سیکھنے کو ملتا ہے اور یہ تربیت نوجوانوں میں نظم و ضبط، خود اعتمادی اور قیادت کی صلاحیتیں کیسے پیدا کرتی ہے
-
How does "The pressure to appear strong" affect immigrant men’s mental health? - تارکینِ وطن مردوں پر مضبوط دکھائی دینے کا دباؤ ان کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
26/01/2026 Duração: 11minThe constant social pressure on men in immigrant families to always appear strong often quietly affects their mental health. According to psychologist Dr. Naresh Sharma, viewing emotional openness as a weakness worsens problems and limits access to support. Learn more in this podcast. - ہجرت کر کےآنے والے خاندانوں کے مردوں پر ہر حال میں مضبوط دکھائی دینے کا سماجی دباؤ اکثر ان کی ذہنی صحت کو خاموشی سے متاثر کرتا ہے۔مہرِ نفسیات نریش شرما کے مطابق جذباتی کھلےپن کو کمزوری سمجھنے کا رویہ مسائل کو بڑھاتا اور مدد تک رسائی کو محدود کرتا ہے۔مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
ہفتہ رفتہ :جمعہ 23 جنوری 2026
23/01/2026 Duração: 05minنیو ساؤتھ ویلز کے مغربی علاقے لیک کارجیلیگو میں گزشتہ روز ایک خطرناک واقعہ پیش آیا، جس میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 37 سالہ جولیئن انگرام کے خلاف قتل کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔
-
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا بورڈ آف پیس اب تک قائم ہونے والا 'سب سے عظیم بورڈ' ہے
23/01/2026 Duração: 07minسعودی عرب، ترکیہ، مصر، اردن، انڈونیشیا، پاکستان اور قطر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نام نہاد "بورڈ آف پیس" میں شامل ہونے کی دعوت قبول کر لی ہے۔
-
Strong script power drama, but writers don’t get deserving earnings: Actor Yasir Hussain - آرٹسٹ صرف تھیٹر سے اپنا کچن نہیں چلاسکتا مگر پھر بھی یہ میری پہلی پسند ہے: اداکار یاسر حسین
23/01/2026 Duração: 08minRenowned Pakistani actor, director, writer, and producer Yasir Hussain has introduced new trends in the country’s entertainment industry. Known for his outspoken views, he frequently makes headlines, while his stage drama is currently enjoying widespread popularity across Pakistan. Listen full interview in this podcast. - پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، ہدایتکار، مصنف اور پروڈیوسر یاسر حسین نے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نئے رحجانات متعارف کروائے ہیں اور اکثر اپنی صاف گوئی کے باعث خبروں میں رہنے والے یاسر حسین کا اسٹیج ڈرامہ ان دنوں پاکستان بھر میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔