Informações:
Sinopse
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episódios
-
اسپورٹس راونڈ اپ: بنگلہ دیش کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےلیے بھارت جانے سے انکار
23/01/2026 Duração: 07minبابر اعظم کا بی بی ایل میں سفر ختم اور آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔
-
مختصر خبریں: جمعرات 22 جنوری 2026
22/01/2026 Duração: 05minکو لیشن میں دراڑ، نفرت انگیز تقاریر کے قوانین پر نیشنلز پارٹی کی علیحدگی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ پر فروری سے نافذ ہونے والے ٹیرف کا فیصلہ واپس لے لیا، گرین لینڈ پر معاہدے کا دعویٰ۔
-
Why property investment is a top choice for migrants — and how to invest safely this year? - پراپرٹی میں سرمایہ کاری تارکینِ وطن کی ترجیح کیوں اور اس سال محفوظ سرمایہ کاری کیسے کی جاسکتی ہے؟
21/01/2026 Duração: 13minProperty funds in Australia are diverse and offer a range of opportunities for investors. According to property investment expert Shaan Zaidi, in 2026, market cycles, interest rates, and emerging trends can influence the performance of property funding; therefore, investors should seek professional advice tailored to their individual circumstances and specific situation. - آسٹریلیا میں پراپرٹی فنڈز متنوع ہیں اور سرمایہ کاروں کے لیے مختلف مواقع فراہم کرتے ہیں، پراپرٹی انوسٹمنٹ کے ماہر شان زیدی کا کہنا ہے کہ مارکیٹ سائیکلز، سود کی شرحیں اور ابھرتے ہوئے رجحانات پراپرٹی فنڈنگ کی کارکردگی پر اثر ڈال سکتے ہیں۔
-
11-year-old Shazleen Aziz dominates Aussie tennis with wins, rankings, and rising star status - سڈنی کی شازلین عزیز، 11 برس کی عمر میں ٹینس نیشنل ٹاپ 10 میں شامل
21/01/2026 Duração: 06minFrom the courts of Sydney, a young name is fast making waves across Australian tennis. At just 11, Shazleen Aziz has broken into the Australian Tennis National Leaderboard Top 10 and earned selection in the National Development Squad. Her coaches and mentors agree that Shazleen is a talented performer who is excelling well beyond her years, signalling a promising future for Australian tennis. - سڈنی کی سرزمین سے اُبھرتا ہوا ایک ننھا سا نام، جو آج آسٹریلین ٹینس میں گونج بن چکا ہے۔ صرف 11 سال کی عمر میں آسٹریلین ٹینس کے نیشنل لیڈر بورڈ کے ٹاپ 10 میں شامل، قومی ڈویلپمنٹ اسکواڈ کی رکن، شازلین عزیز ،ایک ٹیلنٹ جو عمر سے کہیں آگے کھیل رہا ہے-
-
مختصر خبریں: بدھ 21 جنوری 2026
21/01/2026 Duração: 04minوزیراعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہےکہ آسٹریلیا کی تاریخ کی سخت ترین نفرت انگیز جرائم اور آتشیں اسلحہ سے متعلق اصلاحات منظور کر لی گئی ہیں۔حکومت کا بل سینیٹ کے رات گئے اجلاس میں زیادہ تر لبرلز کی حمایت سے منظور ہوا، تاہم نیشنلز نے آزادیٔ اظہار پر ممکنہ اثرات کے خدشات کے باعث اس کے خلاف ووٹ دیا۔وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ دو جماعتی حمایت نہ ملنے کے باعث حکومت کو نسلی توہین سے متعلق مجوزہ شقیں واپس لینا پڑیں۔
-
100 سے زائد کمسن بچوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
21/01/2026 Duração: 06minسندھ کے دارالحکومت کراچی میں 100 سے زائد کم عمر بچوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والے درندے کو پولیس نے ساتھی سمیت کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا ہے، ملزم عمران گزشتہ 5 برسوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں کم عمر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناتا رہا ہے، ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج کیے گئے۔
-
کراچی کے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی سے27 افراد جاں بحق، 81 افراد لاپتہ، 1200 دکانیں جل کر خاکستر
21/01/2026 Duração: 07minکراچی کے معروف شاپنگ مال ’گل پلازہ‘ میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث پورا ملک سوگوار ہے، دہائیوں کی بدترین آگ کے نتیجے میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 81 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ اس خوفناک آگ کے باعث پلازہ میں موجود 1200 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں، جس سے دکانداروں کے اربوں روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے
-
What actually happened on January 26? - 26 جنوری کو اصل میں کیا ہوا؟
20/01/2026 Duração: 07minJanuary 26 is one of the most debated dates in Australia’s history. Often described as the nation’s birthday, the day marks neither the formal founding of the colony nor the creation of the Commonwealth. Instead, it reflects a layered history shaped by colonisation, political decisions, and ongoing First Nations resistance. Understanding what actually happened on January 26 reveals why the date is experienced so differently across the country. - 26 جنوری آسٹریلیا کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع دنوں میں سے ایک ہے۔ اسے اکثر قوم کی سالگرہ کہا جاتا ہے، حالانکہ یہ دن نہ تو کالونی کے باضابطہ قیام کی نشاندہی کرتا ہے اور نہ ہی دولتِ مشترکہ (کامن ویلتھ) کے قیام کی۔ اس کے بجائے، یہ ایک پیچیدہ تاریخ کی عکاسی کرتا ہے جو نوآبادیات، سیاسی فیصلوں اور فرسٹ نیشنز کی مسلسل مزاحمت سے تشکیل پائی ہے۔ 26 جنوری کو درحقیقت کیا ہوا، اسے سمجھنا یہ واضح کرتا ہے کہ یہ تاریخ ملک بھر میں مختلف انداز سے کیوں محسوس کی جاتی ہے۔
-
Asian-Inspired coffees gain ground in Australia - آسٹریلیا میں ایشین ذائقے والے کافی فلیورز کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
20/01/2026 Duração: 04minAustralia is known worldwide for its strong coffee culture. But across major cities, new styles blending Asian flavours with more familiar brews are quietly reshaping café menus. - آسٹریلیا دنیا بھر میں اپنی ممقبول ترین کافی کلچر کے لیے مشہور ہے۔ لیکن اب آسٹریلیا کے بڑے شہروں میں روایتی کافی کے ایشیائی ذائقوں کی مقبولیت اور مانگ بڑھ رہی ہے ۔ اسی لئے خاموشی سے کیفے کے مینو بھی بدل رہے ہیں۔
-
مختصر خبریں: منگل 20 جنوری 2026
20/01/2026 Duração: 05minڈینش فوجیں گرین لینڈ پہنچ گئی ہیں، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ اس علاقے پر قبضے کے اپنے منصوبے دہرا رہے ہیں اور نیو ساؤتھ ویلز میں 48 گھنٹوں میں چوتھا شارک کا حملہ، تیراکوں اور سرفرز کو پانی سے دور رہنے کی ہدایت۔
-
دو دن میں تین شارک حملے — ماہرین نے خطرناک حالات کی وارننگ دے دی
20/01/2026 Duração: 03minایک شخص سنگین حالت میں ہے، جس کا تعلق سڈنی کے ایک ساحل پر 48 گھنٹوں کے اندر ہونے والے تیسرے شارک کے حملے سے ہے۔
-
مختصر خبریں: پیر 19 جنوری 2026
19/01/2026 Duração: 05minآسٹریلیا ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت پر غور کر رہا ہے اور پارلیمنٹ میں بونڈائی حملے کے متاثرین کے لیے تعزیتی قرارداد۔
-
حکومت نے قوانین منظور کروانے کی کوشش میں نفرت انگیز تقریر اور اسلحہ قوانین کو الگ الگ کر دیا
19/01/2026 Duração: 06minالبانیزی حکومت نے بونڈائی بیچ شوٹنگز کے بعد اپنے مجوزہ ردِعمل میں ترمیم کرتے ہوئے نفرت انگیز تقریر اور اسلحہ اصلاحات پر مشتمل وسیع پیکیج کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے، تاکہ اسے پارلیمنٹ سے منظور کروایا جا سکے۔
-
How can migrant parents support children navigating two cultures? - تارکین وطن والدین دو ثقافتوں کے درمیان پلنے والے بچوں کی ذہنی کشمکش سے کیسے نمٹیں؟
19/01/2026 Duração: 13minChildren from migrant and refugee backgrounds often face emotional stress, identity challenges, and language barriers while balancing different cultures at home and at school. According to psychologist Dr Farah Khan, the right guidance, an inclusive environment, and simple parenting strategies can transform the pressures of living between two societies into a source of mental strength rather than a burden. - مہاجرین اور تارکین وطن پس منظر کے بچے گھر اور اسکول کی مختلف ثقافتوں میں توازن قائم کرتے ہوئے جذباتی دباؤ، شناخت کے سوالات اور زبان سے جڑی رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر فرح خان کے مطابق درست رہنمائی، شمولیتی ماحول اور والدین کی سادہ حکمتِ عملی دو معاشروں کے دباؤ کو بچوں کےبوجھ کے بجائے ذہنی طاقت میں بدل سکتا ہے۔
-
Last-over hero: Zaman Khan on sealing Brisbane Heat’s BBL victory - آخری اوور کا ہیرو: زمان خان کی برسبین ہیٹ کو غیر متوقع فتح دلوانے والی کارکردگی خود ان کی زبانی
16/01/2026 Duração: 15minHear it from Zaman Khan, the bowler who delivered Brisbane Heat an unexpected victory in the final over. The story of Brisbane Heat’s thrilling win and the nail-biting last over, when the Hurricanes needed just six runs to win, but Zaman Khan’s disciplined, measured bowling sealed a decisive three-run victory and proved match-winning for his team. - برسبین ہیٹ کو آخری اوور میں غیر متوقع جیت دلوانے والے باؤلر زماں خان کی زبانی سنئے برسبین ہیٹ کی غیر متوقع فتح کی کہانی اور اسُ آخری سنسنی خیز اوور کا احوال جس میں ہیریکین کو جیت کے لئے صرف چھ رنز درکار تھے مگر زماں خان نے آخری اوور میں نپی تُلی بالنگ کر کے اپنی ٹیم برسبین ہیٹ کو 3 رنز سے فتح فیصلہ کُن کردار ادا کیا۔
-
یورپی فوجی دستے گرین لینڈ پہنچ گئے، ٹرمپ اب بھی اسے حاصل کرنے کے مؤقف پر قائم
16/01/2026 Duração: 06minگرین لینڈ تیزی سے ایک جیوپولیٹیکل کشیدگی کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یورپی فوجی دستے جزیرے پر پہنچ رہے ہیں، ڈنمارک نیٹو کی مزید مضبوط موجودگی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، اور ٹرمپ انتظامیہ اس بات پر اصرار کر رہی ہے کہ وہ اب بھی امریکا کی جانب سے گرین لینڈ کے حصول کی خواہاں ہے۔
-
نفرت انگیزی کے خلاف حکومتی بل کیا ہے اور اس پر مذہبی اور سیاسی حلقوں کو کیا تحفظات ہیں؟
16/01/2026 Duração: 06minوزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے قبل از وقت پارلیمانی اجلاس بلا کر ، نفرت انگیزی پر مبنی جرائم و اسلحہ قوانین میں سختی پر مشتمل جامع بل منظور کروانے کا عزم کیا ہے، جس کے تحت نفرت انگیز گروہوں میں شمولیت یا حمایت پر 15 سال قید ہو سکتی ہے۔ مگر گرینز، لبرل، نیشنل پارٹی اور مذہبی و قانونی ماہرین اس بل کے اظہار رائے اور مذہبی آزادی پر اثرات کے بارے میں تحفظات ظاہر کر رہے ہیں۔ مسٹر البانیزی کو بونڈی حملے کے بعد قومی سطح پر اسلحہ واپس خریدنے کی اسکیم پر بھی لبرل قیادت والی ریاستوں کے پریمئرز کے ساتھ سیاسی محاذ آرائی کا سامنا ہے ، گن بائے بیک اسکیم نفرت انگیز تقاریر کے قوانین کی تبدیلی کے مجوزہ بل میں شامل ہیں۔
-
ہفتہ رفتہ :جمعہ 16 جنوری 2026
16/01/2026 Duração: 09minایک یہودی تنظیم نے حکومت کی نفرت انگیز تقاریر سے متعلق اصلاحات میں تبدیلیوں اور تاخیر کا مطالبہ کیا ہے اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک۔
-
Truth in the age of AI: is comedy an effective way to deliver serious news? - AI کے دور میں سچ: کیا کامیڈی سنجیدہ خبر پہنچانے کا مؤثر طریقہ ہے؟
16/01/2026 Duração: 07minIn today’s podcast, we are joined by Sameh Shah — a Pakistani-origin, Australia-based renowned stand-up comedian, writer, and social commentator. Sameh Shah is one of those artists who doesn’t just make people laugh, but also makes us think, all behind the veil of humor. - آج کے اس پوڈکاسٹ میں ہمارے ساتھ موجود ہیں سمیع شاہ— پاکستانی نژاد، آسٹریلیا میں مقیم معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین، مصنف اور سماجی مبصر۔ سمی شاہ اُن فنکاروں میں سے ہیں جو صرف ہنسانے کا کام نہیں کرتے بلکہ ہنسی کے پردے میں ہمیں سوچنے پر بھی مجبور کرتے ہیں۔
-
مختصر خبریں : جمعرات 15 جنوری 2026
15/01/2026 Duração: 05minمذہبی گروہوں کے رہنماؤں نے نفرت انگیز تقاریر سے متعلق اصلاحات پر ووٹنگ مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن اتحاد نے حکومت کے نفرت انگیز تقاریر اور اسلحہ اصلاحات کے قانون پر تاحال حمایت کا فیصلہ نہیں کیا۔ کینبرا میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 11 دھماکہ خیز آلات برآمد، بیلکونن اور لیک جِنِنڈیرا کے قریب پائپ بم ملے۔ امریکہ نے پاکستان اور ایران سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ ویزوں کی پراسیسنگ معطل کر دی۔