Informações:
Sinopse
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episódios
-
وفاقی حکومت نے سڈنی سے نیوکاسل تک پہلی ہائی اسپیڈ ٹرین سروس کے منصوبے کا آغاز کر دیا
25/02/2026 Duração: 05minوفاقی حکومت نے آسٹریلیا کے پہلے ہائی اسپیڈ ریل منصوبے کے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت سڈنی سے نیوکاسل ریلوے لنک کے لیے دو سالہ ترقیاتی مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔
-
مختصر خبریں : بدھ 25 فروری 2026
25/02/2026 Duração: 06minدی لاج بم اسکئیر کو بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان "انتہائی تشویشناک" قرار دیا گیا ہے اور اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے یوکرین کی جنگ کو ہماری اجتماعی ضمیر پر ایک داغ قرار دیا ہے۔
-
پاکستان رپورٹ: عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے سلسلے میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال
25/02/2026 Duração: 07minآسٹریلین سابق کپتانوں نے عمران خان کی صحت اور جیل میں سہولیات سے متعلق حکومت پاکستان کو خط لکھا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے روز ایک بار پھر پولیس اور کارکنان آمنے سامنے آگئیں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔ داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ بھکر پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
-
More than style: How First Nations fashion is growing in Australia - اسٹائل سے بڑھ کر: آسٹریلیا میں فرسٹ نیشنز فیشن کیسے فروغ پا رہا ہے
24/02/2026 Duração: 08minIf you’ve spent any time in Australia, you’ve probably noticed how relaxed the style is. You might notice activewear, surf brands and casual clothes everywhere. But there’s another side to Australian fashion. Aboriginal and Torres Strait Islander designers have been creating clothes and accessories for thousands of years — and that work is very much alive today. You’ll see it on runways, in global fashion campaigns and in everyday clothing. Find out what makes First Nations fashion different, how it connects to the environment and what you should be aware of if you want to wear it. - اگر آپ نے آسٹریلیا میں کچھ وقت گزارا ہے تو آپ نے شاید محسوس کیا ہوگا کہ اس کا انداز کتنا آرام دہ ہے۔ آپ کو ہر جگہ ایکٹو ویئر، سرف برانڈز اور کیژول کپڑے نظر آئیں گے۔ لیکن آسٹریلین فیشن کا ایک اور پہلو بھی ہے۔ ابوریجنل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر ڈیزائنرز ہزاروں سالوں سے کپڑے اور لوازمات تخلیق کر رہے ہیں — اور یہ کام آج بھی زندہ ہے۔ آپ اسے رن وے پر، عالمی فیشن مہمات اور روزمرہ کے کپڑوں میں دیکھیں گے۔ جانیں کہ فرسٹ نیشنز فیشن کو کیا
-
کیپیٹل گینز ٹیکس میں چھوٹ پر تنقید: نوجوان نسل کے لیے غیر منصفانہ اور ظالمانہ قرار
24/02/2026 Duração: 07minایک سینیٹ کی تحقیقات میں رہائش کی قابل استطاعت ہونے پر فوری ٹیکس اصلاحات کی درخواستیں سنی گئیں، جس میں ماہرین نے خبردار کیا کہ موجودہ کیپٹل گینز رعایتیں امیر سرمایہ کاروں کے حق میں ہیں جبکہ نوجوان نسل کو جائیداد کی مارکیٹ سے باہر رکھ رہی ہیں۔
-
مختصر خبریں : منگل 24 فروری 2026
24/02/2026 Duração: 05minکرِس باگھساریان کی تلاش میں انسانی باقیات دریافت ہو گئی ہیں اور ہودی دشمنی اور سماجی ہم آہنگی کے حوالے سے شاہی کمیشن شروع ہو گیا ہے۔
-
Young actor Sami Khan: From little artist to teenage star - نوجوان اداکار سمیع خان: ننھے فنکار سے ٹین ایج اسٹار تک
23/02/2026 Duração: 11minSami Khan, who rose to fame as a child star in a Ramadan play in 2018, listen to what projects he is currently involved in and what his future career expectations are in this podcast. - سال 2018 میں ایک رمضان پلے میں بطور چائلڈ اسٹار شہرت پانے والے سمیع خان آج کل کن پروجیکٹس کا حصہ ہیں اور آگے اپنے کیرئیر کے لئے کیا توقعات رکھتے ہیں سنئے اس پوڈکاسٹ میں ۔
-
مختصر خبریں : پیر 23 فروری 2026
23/02/2026 Duração: 05minوزیر اعظم نے اتحاد کی اس تجویزکو مسترد کر دیا ہے کہ ان آسٹریلینزکے لیے ایک نیا فوجداری قانون قائم کیا جائے جو آئی ایس گروپ سے مبینہ تعلق رکھنے والے آسٹریلین شہریوں کو آسٹریلیا واپس بھیجنے میں مدد دیتے ہیں۔
-
Cafes and restaurants are closing in record numbers. This couple is bucking the trend - آسٹریلیا کے ریستوران مشکل کا شکار لیکن مالکان کیسے اپنا کاروبار بچا سکتے ہیں
23/02/2026 Duração: 05minAustralian restaurants and cafes are in crisis, according to a new report. Rising costs and falling revenue have forced one in ten food service outlets to close over the past year. However, one Australian couple has found ways to survive and thrive. - ایک نئی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلین ریستوران اور کیفے بحران کا شکار ہیں۔ بڑھتے ہوئے اخراجات اور آمدنی میں کمی نے گزشتہ سال کے دوران ہر دس میں سے ایک فوڈ سروس آؤٹ لیٹ کو بند کرنے پر مجبور کیا ہے۔ چھوٹے کاروبار خود کو کیسے بچا کتے ہیں ؟ جانئے اس پوڈکاسٹ میں
-
What legal requirements must be fulfilled to run a home-cooked food business? - گھر کے پکائے ہوئے کھانے کا بزنس کرنے کے لئے کیا قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی ہیں؟
23/02/2026 Duração: 11minIn Australia, starting a home-cooked food business requires meeting specific legal, educational, and safety requirements. According to professional chef Nadia Khan, this includes food safety training, relevant certification, council approval, and compliance with health and hygiene standards. Listen to more in this podcast. - آسٹریلیا میں گھر کے پکائے ہوئے کھانے کا بزنس شروع کرنے کے لیے مخصوص قانونی، تعلیمی اور حفاظتی تقاضے پورے کرنا ضروری ہوتے ہیں۔ پروفیشنل شیف نادیہ خاں کے مطابق اس میں فوڈ سیفٹی کی تربیت، متعلقہ سرٹیفیکیشن، صحت اور صفائی کے معیارات کی پابندی شامل ہے۔ اس کے علاوہ مقامی کونسل کی انسپیکشن، باقاعدہ اجازت نامہ، اور کئی صورتوں میں کمرشل کچن کے استعمال کی شرط بھی ہو سکتی ہے۔ مزید سنئے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
Busy schedules, rituals and a feast of spicy Iftar: How can those fasting stay fit? - عبادات، کام اور چٹپٹی افطاری کا طویل دسترخوان: روزے دار فٹنس کیسے برقارار رکھیں؟
20/02/2026 Duração: 18minDuring Ramadan, many Muslims struggle to maintain their diet, fitness, and overall health due to altered daily routines, indulgent foods, and additional rituals. Professional fitness trainer and nutritionist Saniya Kiyani shares expert advice for Muslims in Australia on maintaining fitness while fasting — listen to this podcast to learn more. - رمضان میں مسلم خواتین اضافی ذمے داریوں کے باعث اپنی غذا، فٹنس اور صحت پر توجے نہیں دے پاتیں۔ پروفیشنل فٹنس ٹرینر اور نیوٹریشنسٹ ثانیہ کیانی آسٹریلیا میں تارکینِ وطن خواتین کو روزوں کے ساتھ فٹنس برقرار رکھنے کے لئے کیا ماہرانہ مشورے دیتی ہیں، سنئے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
ہفتہ رفتہ : جمعہ 20 فروری 2026
20/02/2026 Duração: 06minبرطانیہ میں Andrew Mountbatten-Windsor کو سرکاری عہدے کے ناجائز استعمال کے شبے میں بارہ گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد زیرِ تفتیش حالت میں رہا کر دیا گیا ہے۔ 66 برس کے ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو 19 فروری کو نورفک کے ایک پولیس تھانے سے باہر آتے دیکھا گیا۔ یہ تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب امریکی تفتیش سے متعلق لاکھوں صفحات منظرِ عام پر آئے، جن میں یہ الزامات شامل تھے کہ انہوں نے 2010 میں خفیہ سرکاری تجارتی رپورٹس سزا یافتہ مجرم Jeffrey Epstein کو بھیجی تھیں۔ وہ جدید تاریخ میں گرفتار ہونے والے پہلے سینئر برطانوی شاہی فرد ہیں۔ مرحوم ملکہ Queen Elizabeth II کے دوسرے صاحبزادے ماؤنٹ بیٹن ونڈسر ان الزامات کی مسلسل تردید کرتے آئے ہیں اور ایپسٹین سے دوستی پر افسوس کا اظہار کر چکے ہیں۔
-
آسان رمضان: کچن کی ذمہ داری صرف خواتین کی نہیں
20/02/2026 Duração: 06minرمضان رحمت، مغفرت اور روحانی تازگی کا مہینہ ہے مگر حقیقت یہ بھی ہے کہ خاص طور پر بیرونِ ملک رہنے والی خواتین کے لیے یہ مہینہ کئی اضافی ذمہ داریوں کے ساتھ آتا ہے۔ آسٹریلیا جیسے تیز رفتار معاشرے میں روزہ، ملازمت، بچوں کی دیکھ بھال اور روزانہ افطار کی تیاری سنبھالتے ہوئے خواتین اکثر خود کو پسِ منظر میں رکھ دیتی ہیں۔ کیا واقعی رمضان کا مقصد یہ ہے کہ عورت سب کچھ اکیلے سنبھالے اور مسکراتی بھی رہے؟ اسی اہم موضوع پر ہماری خصوصی گفتگو میں شامل ہوں گی شفق جعفری جو آسٹریلیا میں پاکستانی خواتین کی ذہنی صحت، خاندانی توازن اور عملی سپورٹ کے حوالے سے ایک متحرک آواز ہیں۔
-
اسپورتس راؤنڈ اپ: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر، جبکہ پاکستان سپر 8 میں شامل
20/02/2026 Duração: 06minپاکستان سپر لیگ ملتان سلطان کے سابقہ اونر علی ترین فٹبال لیگ کی بڈ میں شامل اور آسٹریلیا میں برتن دھونے اور صفائی کرنے کے بعد کھلاڑیوں نے کیا پر فارم کرنا تھا، کپتان ہاکی ٹیم۔
-
مختصر خبریں: جمعرات 19 فروری 2026
19/02/2026 Duração: 05minآسٹریلیا کا قرضہ سطح دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے زیادہ اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے انسٹاگرام میں کم عمر صارفین کی شناخت میں سست روی پر افسوس کا اظہار کیا
-
Voice, Emotion, and Creation: The Story Behind a Nasheed - آواز، احساس اور تخلیق: ایک نعت کے پس منظر کی کہانی
19/02/2026 Duração: 08minZeeshan Ahsan Qureshi has recorded a nasheed in Australia during Ramadan, a rare local experience. In this podcast, he explains why he decided to create the naat, what inspired the project, and how the idea developed during Ramadan. - ذیشان احسن قریشی نے آسٹریلیا میں رمضان کے موقع پر ایک نعت ریکارڈ کی ہے، جو مقامی سطح پر کم ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ اس پوڈکاسٹ میں وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے نعت بنانے کا فیصلہ کیوں کیا، اس منصوبے کی ترغیب کیا تھی، اور یہ خیال رمضان کے دوران کیسے پروان چڑھا۔
-
کھدائی، گرد و غبار اور بدترین رش، ریڈ لائن منصوبے نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کر دی
19/02/2026 Duração: 06minایک میگا منصوبے نے اہلِ کراچی کی زندگیاں اجیرن کر کے رکھ دی ہیں، صوبائی حکومت نے یہ منصوبہ شہریوں کی آسانی اور بہترین ٹرانسپورٹ کو مدنظر رکھ کر شروع کیا تھا تاہم لاکھوں شہری اب مسلسل تاخیر کا شکار اس منصوبے سے شدید پریشانی کا شکار دکھائی دیتے ہیں، یہ وہ منصوبہ ہے جو آج سے تقریبا 4 برس قبل ریڈ لائن بی آر ٹی کا نام سے شروع کیا گیا تھا، 27 کلومیٹر طویل یہ ٹریک ، ملیر ہالٹ سے شروع ہو کر یونیورسٹی روڈ اور پھر نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا۔
-
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں کھجور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
18/02/2026 Duração: 04minماہِ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر میں کھجور کی مانگ بڑھ جاتی ہے، کئی ممالک میں اِس مقدس مہینے کے احترام میں کھجور کی قیمتوں میں کمی کر دی جاتی ہے تاکہ روزہ دار آسانی سے سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کر سکیں، تاہم پاکستان میں صورتحال اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے، رمضان شروع ہوتے ہی کھجور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور عام آدمی کے لیے افطار کی یہ بنیادی سوغات بھی مہنگی ہوگئی ہے
-
مختصر خبریں: بدھ 18 فروری 2026
18/02/2026 Duração: 04minآسٹریلیان وزیراعظم انتھونی ابنایز نے کہا ہے کہ شامی کیمپس سے ISIS کے خاندانوں کو آسٹریلیا لانے پر پابندی کی پالسی میں تبدیلی نہیں ہو رہی۔ لبرلز کی زیرِ غور نئی امیگریشن پالیسی کے حوالے سے خدشات،،پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور سابق کی صحت پر سابق آسٹریلین کرکٹ کپتان ایلن بارڈر اور اسٹیو واو نے عمران خان کی جیل کی حالت پر تشویشی خط میں اپنے نام شامل کیے
-
Your guide to using sunscreen in Australia - آسٹریلیا میں سن اسکرین استعمال کرنے کے لیے آپ کی گائیڈ
17/02/2026 Duração: 08minAustralia’s sun can be harsh. And sunscreen is one key measure protecting us against harmful sun exposure. We asked three scientists about sunscreen facts, myths and choosing the right products. - آسٹریلیا کی دھوپ بہت تیز اور نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ سن اسکرین مضر شعاعوں سے بچاؤ کے اہم طریقوں میں سے ایک ہے۔ ہم نے تین سائنس دانوں سے سن اسکرین سے متعلق حقائق، غلط فہمیاں اور درست مصنوعات کے انتخاب کے بارے میں بات کی۔