Informações:
Sinopse
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episódios
-
Balancing work and family expectations in Australia: How migrant women can cope with mental stress - آسٹریلیا میں کام اور خاندانی توقعات میں توازن: تارکینِ وطن خواتین ذہنی دباؤ سے کیسے نمٹ سکتی ہیں؟
09/02/2026 Duração: 12minMigrant women’s mental health is closely tied to the constant balancing of tradition, migration, and personal identity. Psychologist Samara Shiraz explains that silent mental exhaustion and social isolation can negatively affect well-being, while the right support systems and self-awareness can build resilience. Learn more in this podcast, also available as a video on YouTube. - تارکینِ وطن خواتین کی ذہنی صحت روایت، ہجرت اور ذاتی شناخت کے بیچ مسلسل توازن سے جڑی ہے۔ماہرِ نفسیات سمارا شیراز وضاحت کرتی ہیں کہ خاموش ذہنی تھکن، سماجی تنہائی ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہیں، جبکہ درست سپورٹ اور خود آگہی مضبوطی دیتی ہے۔مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں جس کی ویڈیو بھی یو ٹیب پر موجود ہے۔
-
تارکین وطن خواتین،آسٹریلیا آکر اپنی روایات اور نئی ذمےداریوں کے درمیان ذہنی دباؤ سے کیسے نمٹیں؟
09/02/2026 Duração: 12minماہرِ نفسیات سمارا شیراز کے مطابق خواتین کی ذہنی صحت روایت، ہجرت، خاندانی ذمہ داریوں اور ذاتی شناخت کے درمیان مسلسل توازن کا نام ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ خاموش ذہنی تھکن، سماجی تنہائی، اور غیر واضح حدود خواتین کی فلاح کو متاثر کرتی ہیں، جبکہ درست سپورٹ سسٹمز اور خود آگہی انہیں مضبوط بناتے ہیں۔
-
ہفتہ رفتہ : جمعہ 06 فروری 2026
06/02/2026 Duração: 06minمغربی آسٹریلیا میں مقامی Aboriginal رہنماؤں نے اسکولوں اور کمیونٹیز میں تعلیمی پروگرامز کے لیے مزید وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ پرتھ میں ایک مبینہ بم حملے کی کوشش کے بعد سامنے آیا ہے۔
-
پہلے ماڈلنگ پروجیکٹ میں اندازہ ہوگیا تھا کیمرے کے پیچھے رہ کر زیادہ بہتر کام کرسکتا ہوں: محسن طلعت
06/02/2026 Duração: 14minمحسن طلعت کا شمار پاکستان کے ان ہدایت کاروں میں ہوتا ہے جو اپنے ڈراموں میں نئے موضوعات اور کرداروں کو متعارف کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
-
اسپورٹس راونڈ اپ: سٹیو سمتھ پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہوں گے
06/02/2026 Duração: 05minآئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پاکستان کرکٹ ٹیم کا سری لنکا میں پہلا پریکٹس سیشن بارش کی نذر ہو گیا اوراسپین کے کارلوس الکاریز نے پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن مینز ٹائٹل جیت لیا۔
-
It’s impressive that Australian parliamentarians meet the Pakistani community without protocol: Nadia Afgan - آسٹریلیا کی سرکاری شخصیات کا پاکستانی کمیونیوٹی سے بغیر پروٹوکول میل جول ایک مثبت تجربہ ہے: نادیہ افگن
06/02/2026 Duração: 05minFamous Pakistani actress Nadia Afgan, sharing her experiences from her visit to Australia, said that she was highly impressed by the country’s clean environment and friendly society. According to her, Pakistani dramas help the diaspora in Australia stay connected with their culture, language, and emotional roots. Learn more in this podcast. - معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن آسٹریلیا کے دورے کے تجربات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کا صاف ستھرا ماحول اور دوستانہ معاشرہ انہیں بے حد پسند آیا۔ ان کے مطابق پاکستانی ڈرامہ آسٹریلیا میں بسنے والے پاکستانیوں کو اپنی ثقافت، زبان اور جذباتی رشتوں سے جوڑے رکھتا ہے۔مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
مختصر خبریں: جمعرات 05 فروری 2026
05/02/2026 Duração: 06minگزشتہ سال بونڈائی میں چھ افراد کے مہلک چاقو حملے سے متعلق تفتیشی انکوائری پر کورونر کے نتائج جاری اور وزیرِ خارجہ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر غور کر رہا ہے۔
-
Capital Gains Tax again under the spotlight following latest rate rise - حالیہ شرحِ سود میں اضافے کے بعد کیپیٹل گینز ٹیکس ایک بار پھر زیرِ بحث کیوں؟
05/02/2026 Duração: 07minFollowing the latest interest rate rise, the Federal Government is facing renewed pressure from unions and economists to reform the 50 per cent Capital Gains Tax ((CGT)) discount, which critics label a "tax avoidance scheme" favouring the wealthiest Australians. While the Treasurer maintains a focus on housing supply, proponents of the reform argue that winding back these concessions could reclaim $20 billion in annual revenue and ease the cost-of-living crisis for the nation’s workforce. - حالیہ شرحِ سود میں اضافے کے بعد وفاقی حکومت پر یونینز اور ماہرینِ معاشیات کی جانب سے 50 فیصد کیپیٹل گینز ٹیکس ((CGT)) رعایت میں اصلاحات کے لیے دوبارہ دباؤ بڑھ گیا ہے، جسے ناقدین امیر ترین آسٹریلین شہریوں کے حق میں "ٹیکس بچانے کی اسکیم" قرار دیتے ہیں۔ اگرچہ خزانچی رہائشی فراہمی پر توجہ برقرار رکھتے ہیں، اصلاحات کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان مراعات میں کمی سے سالانہ 20 بلین ڈالر ریونیو حاصل ہو سکتا ہے اور ملک کے افرادی قوت کے لیے مہنگائی کے بحران میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
-
'You can't scare me, I have three daughters', a father's beautiful message written on a car goes viral on social media - ’تم مجھے ڈرا نہیں سکتے، میری تین بیٹیاں ہیں‘ گاڑی پر لکھا ایک والد کا خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
05/02/2026 Duração: 05minYou can't scare me, I have three daughters, the beautiful message written on the car by a father about his daughters went viral across Pakistan as soon as he saw it. It seems like a sentence, but behind this sentence lies a whole story of a father's love and pride. This sentence is the voice of a father who does not consider his daughters as weaknesses but as hope, courage and strength and proudly tells the world that he has three daughters. - تم مجھے ڈرا نہیں سکتے، میری تین بیٹیاں ہیں، والد کا اپنی بیٹیوں سے متعلق گاڑی پر لکھا خوبصورت پیغام دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان بھر میں وائرل ہوگیا، بظاہر یہ ایک جملہ ہے تاہم اس جملے کے پیچھے ایک باپ کی محبت اور فخر کی پوری کہانی چھپی ہے۔ یہ جملہ ایک ایسے باپ کی آواز ہے جو اپنی بیٹیوں کو کمزوری نہیں بلکہ امید، حوصلہ اور طاقت سمجھتا ہے اور فخر سے دنیا کو بتاتا ہے کہ اس کی تین، تین بیٹیاں ہیں.
-
سو برس کا ایک طویل سفر: ٹیلی ویژن نے ایک صدی مکمل کر لی
04/02/2026 Duração: 06minسو برس پہلے اسکاٹ لینڈ کے موجد جان لوگی بیئرڈ نے دنیا کے سامنے پہلی ٹیلی ویژن مشین متعارف کرائی، جسے ٹیلی ویزر کہا جاتا تھا۔
-
مختصر خبریں: بدھ 4 فروری 2026
04/02/2026 Duração: 04minنیو ساؤتھ ویلز کی پہلی خاتون گورنر میری بشیرکو سرکاری اعزاز کے ساتھ الوداع کہا کیا گیا ہے۔ میری بشیر گزشتہ ماہ 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ اسرئیلی صدر ہرزوگ کے آسٹریلیا کے دورے کے تناظر میں نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے سڈنی کے بعض علاقوں میں احتجاجی پابندیاں بڑھا دی ہیں۔
-
شاہی خاندان، طاقت اور عوامی اعتماد: ایپسٹین فائلز اسٹیبلشمنٹ کو آزمائش میں ڈال رہی ہیں
04/02/2026 Duração: 07minلندن سے اوسلو تک، وہ ادارے جو روایت اور عوامی اعتماد پر قائم ہیں، اب شفافیت، جوابدہی اور انصاف کے مطالبات کے باعث کڑی آزمائش سے گزر رہے ہیں۔
-
ایک لاکھ سے زائد پودے لگانے والا ’ٹری مین آف پاکستان‘
04/02/2026 Duração: 06minٹری مین آف پاکستان کے نام سے اپنی منفرد پہچان بنانے والے نوجوان شیروز سراج کا خیال ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج کا سامنا کر رہا ہے اور وہ ہر روز اپنی آنکھوں سے یہ سب کچھ ہوتا دیکھ رہا ہے۔ بڑھتا ہوا درجہ حرارت، غیر معمولی موسم اور قدرتی آفات نے شیروز سراج کو اس قدر بے چین کیا کہ انہوں نے اکیلے ہی اس سے مقابلہ کرنے کی ٹھان لی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کےلیے اب تک ایک لاکھ سے زائد پودے لگا چکے ہیں۔
-
شرح سود میں اضافہ: مہنگائی کی اصل وجہ حکومتی اخراجات ہیں یا نجی طلب؟
03/02/2026 Duração: 07minریزرو بینک آف آسٹریلیا نے شرحِ سود بڑھا کر کیش ریٹ تین اعشاریہ چھ فیصد سے تین اعشاریہ پچاسی فیصد کر دیا ہے، جو دو سال سے زائد عرصے بعد پہلا اضافہ ہے۔ چار بڑے بینکوں اور ماہرین نے مہنگائی کے حالیہ اعداد و شمار کے بعد اس کی پیش گوئی کی تھی۔ چھ لاکھ ڈالر قرض رکھنے والے اوسط مالک کی ماہانہ قسط میں تقریباً نوے ڈالر اضافہ ہوگا۔ اس فیصلے نے یہ سیاسی بحث بھی تیز کر دی ہے کہ مہنگائی کی اصل وجہ حکومتی اخراجات ہیں یا نجی طلب۔
-
How does IVF work in Australia? - آسٹریلیا میں آئی وی ایف (IVF) کیسے کام کرتا ہے؟
03/02/2026 Duração: 08minDid you know that IVF is not the first, but in fact the last step in a sequence of fertility treatments? In Vitro Fertilisation is regulated by state and territory laws. It can also be expensive and emotionally challenging. Here’s what to expect when aiming to start a pregnancy with IVF in Australia. - کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی وی ایف (IVF) تولیدی علاج کا پہلا نہیں بلکہ دراصل آخری مرحلہ ہوتا ہے؟ ان وِٹرو فرٹیلائزیشن ریاستی اور علاقائی قوانین کے تحت کی جاتی ہے۔ یہ طریقہ علاج مہنگا بھی ہو سکتا ہے اور جذباتی طور پر مشکل بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ آسٹریلیا میں آئی وی ایف کے ذریعے حمل ٹھہرانے کے عمل کے دوران آپ کیا توقع رکھ سکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔
-
The purpose of my speeches and creative work is to promote harmony and respect in society, Nayab Almas - ملئے پرتھ کی نایاب الماس سے جو تقریراور تخلیق کے ذریعے آسٹرلیا میں ہم آہنگی اور احترام کو فروغ دے رہی ہیں
03/02/2026 Duração: 06minMy speeches and artwork aim to promote a message of unity and humanity within Australia’s multicultural society, emphasizing the importance of living together with mutual respect and strong moral values to foster dignity and harmony in the community. My political artwork is to raise my voice for humanity and justice,Nayab Almas. Listen this conversation in this podcast. - میری تقاریروں اور آرٹ ورک کا مقصد آسٹریلیا کے کثیرالثقافتی معاشرے میں اتحاد اور انسانیت کا پیغام اور باہمی احترام و اخلاقی اقدار کے ساتھ مل جل کر رہنے پر زور دینا ہیں، تاکہ معاشرے میں عزت اور ہم آہنگی فروغ پائے۔ مباحثے کے ساتھ ساتھ اپنے سیاسی فن کے ذریعے بھی انسانیت اور انصاف کے حق میں آواز بلند کرنے کی کوشش کرتی ہو، جو نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط اور متاثر کن پیغام ہے،نوجوان مقررہ وآرٹسٹ نایاب الماس،
-
مختصر خبریں : منگل 03 فروری 2026
03/02/2026 Duração: 04minریزروِ بینک آف آسٹریلیا نے سود کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے کیش ریٹ 3.6 فیصد سے بڑھ کر 3.85 فیصد ہو گیا ہے اور امریکہ نے اپسٹین فائیلز کی ویب سائیٹ سے ہزاروں دستاویزات ہٹا دیں جن میں متاثرین کی شناختی معلومات شامل ہو سکتی تھیں۔
-
What is behind the surge in support for Pauline Hanson and One Nation? - انتھونی البانیز کی بھاری انتخابی کامیابی کےکچھ عرصے بعد پولین ہینسن آسٹریلیا کی مقبول ترین لیڈر کیسے بن گئیں؟
03/02/2026 Duração: 06minSupport for One Nation has spiked on the back of Pauline Hanson's anti-immigration stance. But experts say while they have reached an unprecedented 26 per cent in primary support, it is the growing hunger for anti-establishment politics that could be reshaping the Australian landscape. - آسٹریلین لیبر پارٹی نے 3 مئی 2025 کو ہونے والے انتخابات میں اپنے لیڈر انتھونی البانیز کی قیادت میں بھاری کامیابی حاصل کی تھے۔ مگر ایک سال سے بھی کم عرصے میں ون نیشن کی حمایت پولین ہینسن کے امیگریشن مخالف مؤقف کے باعث تیزی سے بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ پارٹی کو بنیادی حمایت میں صرف چھبیس فیصد اضافہ ہوا ہے، لیکن اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کی بڑھتی خواہش آسٹریلیا کے سیاسی منظرنامے کو نئی شکل دے سکتی ہے۔
-
Zeenya Imran’s artwork: A story of girls’ autonomy within traditional boundaries - زینیاعمران کا آرٹ ورک:اپنی روایتی حدود میں رہتے ہوئے لڑکیوں کی خودمختاری کی کہانی
02/02/2026 Duração: 08minWhen Zeenya’s father built their new home, he deliberately left the walls unpainted so the children could fill them with their own creative designs—an early experience that inspired Perth-based young artist Zeenya Imran to move her talents onto canvas. Now 19 and living in Perth, her work is featured in exhibitions and presents modesty and dignity as sources of strength and empowerment. Listen this conversation in this Podcast. - ویسٹرن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ زینیا عمران اپنے فن کے ذریعے یہ پیغام دیتی ہیں کہ آسٹریلیا جیسے ملک میں رہتے ہوئے لڑکیاں اپنی روایات کے ساتھ طاقت یا شناخت حاصل کر سکتی ہیں اور باوقار رہتے ہوئے بھی مضبوط، دلیر اور بااختیار بن سکتی ہے۔ ان کے فن پارے میں عورت کا چہرہ مصور کا اپنا ہے، جو مذہب اور ثقافت پر ذاتی اور براہِ راست تبصرہ کرتا ہے۔سنئے ان کی باتیں اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
مختصر خبریں : پیر 02 فروری 2026
02/02/2026 Duração: 06minکوولیشن کو دوبارہ متحد کرنے کی اپیلیں، نیشنل پارٹی میں اندرونی اختلافات اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو یہ پورے خطے میں کشیدگی اور جنگ کو جنم دے گا۔