Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editora: Podcast
  • Duração: 53:09:11
  • Mais informações

Informações:

Sinopse

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episódios

  • What is misinformation and disinformation? - SBS Examines:غلط معلومات اور جھوٹی معلومات کیا ہے؟

    20/09/2024 Duração: 04min

    Misinformation and disinformation circulate rapidly online, and the consequences can be disastrous. How can we stop the spread of false information? - غلط معلومات اور جھوٹی معلومات آن لائن تیزی سے گردش کرتی ہیں، اور اس کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ ہم غلط معلومات کے پھیلاؤ کو کیسے روک سکتے ہیں؟

  • ہفتہ رفتہ 20 ستمبر 2024: اب انسٹاگرام اکاونٹس ٹین ایجرز کے لئے بائی ڈیفالٹ نجی ہوں گے

    20/09/2024 Duração: 08min

    آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں ووٹ نہ دینے کے باوجود فلسطین کے عزم کی حمایت کرتا ہے۔امریکہ کے مرکزی بینک نے چار سال سے زائد عرصے میں پہلی بار شرح سود میں کمی کا اعلان کیا ہے. ورکرز یونینز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے آزاد تجارتی معاہدے میں ملازمین کا تحفظ شامل ہونا چاہئے.

  • اسپورٹس راونڈ اپ: فاتح پیرا اولمپین ناراض کیوں؟ فہیم اشرف کا مقامی کرکٹ میں جانبدارانہ امپائیرنگ کا الزام

    20/09/2024 Duração: 08min

    پیرس پیرا اولمپکس میں میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی حکومت پاکستان کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر نالاں , پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا, - پاکستانی کرکٹر فہیم اشرف کے ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائرنگ کے حوالے سے حیران کن انکشافات

  • نیوز فلیش 19 ستمبر 2024: لبنان میں واکی ٹاکیز، اسمارٹ فونز اور شمسی توانائی کے آلات سمیت دھماکے

    19/09/2024 Duração: 03min

    رائل کمیشن کی ویب سائٹ سے ہٹائے جانے کے بعد آسٹریلیا کے ملٹری جسٹس سسٹم میں خفیہ جائزے کی حادثاتی طور پر رہائی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سینیٹ کی ایک انکوائری تجویز کر رہی ہے کہ رجونورتی اور پیریمینوپاز کا سامنا کرنے والی خواتین کو تولیدی چھٹی کی درخواست کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

  • سوشل میڈیا ماہرین کے نوجوانوں کے لئے میٹا کی نئی حفاظتی پالیسی پر سوالات

    19/09/2024 Duração: 06min

    انسٹاگرام پر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے ایک نئے طریقے نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا ٹیک کمپنیز پر بچوں کی حفاظت کے لئے خود کو ریگولیٹ کرنے کے لئے اعتماد کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے اقدامات سے پلیٹ فارم پر پھیلنے والے نقصان دہ مواد کا مقابلہ کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی اور ٹیکنالوجی سے واقف بچے آسانی سے اسے نظر انداز کر سکتے ہیں۔

  • IFAM 2024: Promoting interfaith unity in Australia - IFAM 2024 دو روزہ کنونشن کے منتظمین آسٹریلینز کے درمیان بین المذاہب یک جہتی کے کئے کوشاں

    19/09/2024 Duração: 06min

    The two-day IFAM 2024 convention in Sydney, starting on October 5, will feature family entertainment, social activities, a variety of food, and a shopping fair. Additionally, it offers an opportunity for direct dialogue with Australian politicians, members of parliament, and renowned international Islamic scholars. Learn more about this convention from the words of the Vice President of IFAM. - سڈنی میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے دو روزہ ایفام IFAM کنونشن 2024 میں خاندانی تفریح کے ساتھ سماجی سرگرمیاں،مختلف قسم کے کھانےاور خریداری کا میلہ ہو گا۔ ساتھ آسٹریلین سیاست دانوں، پارلیمانی ممبران اور دنیا کے معروف بین القوامی اسلامی اسکالرز سے براہ راست مکالمے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ جانئے اس کنونشن کی تفصیل ایفام کے نائب صدر کی زبانی۔

  • ایک 'آزاد، کثیر الثقافتی قوم': آسٹریلین شہریت کے 75 سال

    18/09/2024 Duração: 05min

    ملک بھر میں 100 سے زائد تقریبات میں تقریبا سات ہزار افراد 17 ستمبر کوآسٹریلیا کے نئے شہری بن گئے ہیں۔17 ستمبر کوآسٹریلین سٹیزن شپ ڈے منایا گیا، جس میں آسٹریلیا کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منایا گیا۔

  • نیوز فلیش 18 ستمبر 2024: حزب اللہ نے اسرائیل پر پیجر دھماکوں کا الزام عائد کیا ہے

    18/09/2024 Duração: 03min

    آسٹریلین وفاقی پولیس نے لوگوں کو قتل کرنے اور منشیات کی اسمگلنگ کے لئے قائم کردہ ایک عالمی منظم جرائم مواصلات ی نیٹ ورک کو ختم کردیا اور کھیل میں سکاٹ لینڈ کامن ویلتھ گیمز کی 2026 میں ایونٹ کی میزبانی کی پیش کش کے لئے سامنے آگیا ہے۔

  • Why was Australia's Paralympics medal haul its lowest in decades? - آسٹریلیا کی پیرالمپکس میں تمغوں کی تعداد کئی دہائیوں میں سب سے کم کیوں رہی ہے؟

    18/09/2024 Duração: 06min

    Australia's Paralympics medal haul has been the lowest for decades. Para athlete advocates say the lack of investment in athletes with a disability is the reason Australia only bagged 11 medals in Paris. - آسٹریلیا کی پیرالمپکس میں تمغوں کی تعداد کئی دہائیوں میں سب سے کم رہی ہے۔ پیرا ایتھلیٹ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ معذور کھلاڑیوں پر کم سرمایہ کاری اس کی بڑی وجہ ہے جس کئ باعث آسٹریلیا نے پیرس پیرالمپکس میں صرف 11 تمغے جیتے ہیں۔

  • لفظوں کے کھیل ’اسکریبل‘ میں پاکستان کی دنیا کے دیگر ممالک پر سبقت

    18/09/2024 Duração: 14min

    اسکریبل کا کھیل انگریزی زبان میں کھیلا جاتا ہے لیکن شاید آپ جان کر حیران ہوں گے کہ اس کھیل کا عالمی چیمپئن پاکستان ہے وہ بھی ایک نہیں بلکہ ریکارڈ پانچویں مرتبہ پاکستان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا فاتح بن چکا ہے اس کے علاوہ گزشتہ 11 برسوں کے دوران پاکستانی اسکریبل پلیئرز مختلف کیٹیگریز میں متعدد عالمی ٹائٹلز کے ساتھ ساتھ کئی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔ دنیا بھر کے کھلاڑی پاکستانی اسکریبل پلیئرز سے اتنے متاثر ہیں کہ وہ پاکستانی باصلاحیت کھلاڑیوں سے اس کھیل میں مہارت سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

  • Understanding shared housing in Australia - آسٹریلیا میں شئیرڈ یا مشترکہ رہائیش کا مطلب کیا ہے؟

    17/09/2024 Duração: 06min

    Shared housing is becoming increasingly popular in Australia, as more people look to reduce rental costs. So, what key factors should you consider when searching for shared accommodation, and how can you avoid potential scams? - مشترکہ رہائش آسٹریلیا میں تیزی سے مقبول ہوتی جا رہی ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کرایہ بچانے کے لیے دوسروں کے ساتھ مکان بانٹنا چاہتے ہیں، اس بارے میں فیصلہ کرتے وقت کیا احتیاط اہم ہےاور آپ ممکنہ جعلسازی سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ آسٹریلیا ایکسپلین کی اس قسط میں، ہم جانیں گے کہ مشترکہ ہاؤسنگ کا کیا مطلب ہے۔

  • نیوز فلیش 17 ستمبر 2024: وزیر اعظم انتھونی البانیزی کی ہاؤسنگ بل میں تاخیر پر گرینز پر تنقید

    17/09/2024 Duração: 03min

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے مشتبہ شخص پر بندوق کے استعمال کے جرائم کا الزام عائد اور کوئنز لینڈ کے تین افراد پر منشیات کے جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ کینیڈا سے آسٹریلیا میں 1.2 ٹن مائع میتھیمفیٹامائن درآمد کرنے کے منظم جرائم کے منصوبے میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔

  • انگریزی زبان کے ٹیسٹ کے لیے ایک جامع گائیڈ

    17/09/2024 Duração: 12min

    آسٹریلین حکومت ویزا اور امیگریشن کی درخواستوں کے لیے انگریزی زبان کے پانچ مختلف ٹیسٹس کے اسکور قبول کرتی ہے۔ ہر ٹیسٹ کی مختلف خصوصیات جانیے تاکہ آپ اپنے لیے موزوں ترین ٹیسٹ کا انتخاب کر سکیں۔

  • غزہ جنگ کے عالمی سافٹ ڈرنکس کے بڑے اداروں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں

    16/09/2024 Duração: 08min

    جولائی میں پیپسی کو کے چیف ایگزیکٹیو ریمن لاگورتا نے اعتراف کیا تھا کہ لبنان، پاکستان اور خاص طور پر مصر میں بائیکاٹ کی وجہ سے پیپسی کی ترقی میں کمی آ رہی ہے۔ سات اکتوبر کے حملوں کے بعد چھ ماہ میں افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں اس کے مشروبات کی مقدار میں بمشکل اضافہ ہوا۔

  • نیوز فلیش 16 ستمبر 2024: ایف بی آئی کی ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی دوسری کوشش کی تحقیق

    16/09/2024 Duração: 03min

    ہاؤسنگ قانون سازی پر سیاسی لڑائی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امیدوار جے ڈی وینس نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے امریکی انتخابات کی بحث کے دوران تارکین وطن کے پالتو جانور کھانے کے بارے میں جھوٹ پھیلایا تھا۔

  • It is crucial to involve the community in addressing the issues :Ginni Kocher, Councilor Candidate - اپنے علاقے کے مسائل حل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کمیونٹی کو حل میں شامل کیا جائے: گنی کوشر آزاد کونسلر امیدوار

    16/09/2024 Duração: 06min

    The election process is commencing in various councils across Australia. This time, there are numerous candidates from diverse communities participating in the elections. Ginni Kocher, an independent councilor Candidate for the Mitchellshire Council South ward in Victoria, emphasizes the importance of involving the local community in addressing the area's issues. - آسٹریلیا کی مختلف کونسلز میں انتخابات کا عمل شروع ہو رہا ہے ۔ متنوع کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد امیدوار اس مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ گنی کوشر وکٹوریہ کے مچل شائر کونسل کے ساوتھ وارڈ سے بطور آزاد امیدوار کونسلر کے طور پر کھڑی ہیں جن کا کہنا ہے کہ علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مقامی کمیونٹی کو انگیج کرنا ضروری ہے۔

  • افغان جنگی جرائم کی رپورٹ کے اہم نکات اور آگے کیا ہوگا

    13/09/2024 Duração: 08min

    چار سالہ انکوائری میں آسٹریلوی SAS سپاہیوں کی طرف سے سنگین بدانتظامی کا الزام لگایا گیا ہے ۔

  • ہفتہ رفتہ 13 ستمبر 2024: امریکہ میں ہونے والے سربراہی کووآرڈ سمٹ میں وزیر اعظم آسٹریلیا مدعو

    13/09/2024 Duração: 06min

    وفاقی حکومت عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے معاہدے پر پہنچ گئی ہے . یوروپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت نے عدم اعتماد کے جرائم پر گوگل پر 4 بلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ مزید خبریں سنئیے ہفتہ رفتہ میں۔

  • Why are Melbourne house prices taking a surprising dip? - میلبورن میں گھروں کی قیمتیں کم کیوں ہو رہی ہیں؟

    13/09/2024 Duração: 06min

    Property and housing experts delve into Melbourne's recent drop in property prices, a phenomenon not seen in other major Australian cities. They explore the reasons behind this distinctive trend, highlighting the economic, social, and market factors contributing to the decline. Listen to the podcast for details. - اس پوڈ کاسٹ میں، پراپرٹی ماہر اور سیلز ایجنٹ تیمور ملک نے میلبورن کی پراپرٹی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر روشنی ڈالی ہے۔ ایسا رجحان آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہروں میں نہیں دیکھا گیا۔ انہوں نے مارکیٹ کی اس منفرد تبدیلی کو چلانے والے کلیدی عوامل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

  • سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے انکار نہیں لیکن حل کیا ہے؟

    12/09/2024 Duração: 07min

    آسٹریلوی حکومت کی جانب سے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کی عمر تعین کرنے کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم انتھونی البنیزی کی حکومت نے اب اس عمر کی حد کو کچھ بڑھانے کا عندیہ دیا ہے، جسے ماہرین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

página 10 de 25